اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عیدالفطر یعنی یکم شوال کے چاندکی پیدائش 24جون کوشروع ہوگی اورپاکستانی وقت کے مطابق چاندکی پیدائش 7بج کر30منٹ پرہوگی اور24جون کوجب سورج غروب ہوگاتواس وقت چاندکی عمر12گھنٹے ہوگی اورچاندسورج غروب ہوتے ہی چاندبھی اس کے صرف پانچ منٹ
بعد غروب ہوجائے گااورنظرنہیں آئےگاجبکہ اس روزپاکستان میں 28واں روزہ ہوگاجبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 25جون کی شام کومنعقد کیاجائے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطریعنی یکم شوال کاچاند25جون کی شام کونظرآنے کاقومی امکان ہے اورماہرین کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر26جون بروزسوموارہوگی ۔