ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حسین نواز تصویر لیک میں چوہدری نثاراورآئی بی کا ہاتھ ہے ٗفواد چودھری کا الزام

datetime 5  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ حسین نواز کی جے آئی ٹی پیشی کی تصویر لیک کرنے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار اور انٹیلی جنس بیو روکا ہاتھ ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت جے آئی ٹی اور ججز کو متنازع بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بلڈنگ کی سیکورٹی چودھری نثارکے پاس ہے۔اس سے پہلےپانامہ سیکنڈل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے

حسین نواز کی پیشی کے موقع کی تصویر منظر عام پر آگئی جس میں وہ سر جھکا کر بیٹھے ہیں۔یہ تصویر 28مئی 2017کی ہے۔ تصویر کوسب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے اپ لوڈ کرتے ہوئے  لکھا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی کو ٹی وی پر براہ راست دکھانا چاہیے تاکہ سب کو پتہ چل سکے کہ جے آئی ٹی میں کیا ہورہا ہے،یہ موٹو گینگ کو میڈیا پر فضول باتیں کرنے سے بھی روکے گا۔تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا اواسے مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے تو وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اتنی حساس جگہ سے یہ تصویر کیسے لیک ہوگئی ۔لیکن جو بھی اب جے آئی ٹی کی کارروائی پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے اور یہ مطالبہ اب زور پکڑتا جارہا ہے کہ جس نے بھی یہ تصویر لیک کی ان عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…