منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر سے دوستی تھی، ملاقات کیلئے جب گئے تو آصف زرداری سے سامناہونے پر کیا ہوا؟برسوں بعد عمران خان نے بڑے راز سے پردہ اُٹھادیا

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں محترمہ بے نظیربھٹوکاشروع سے احترام کرتاہوںکیونکہ بے نظیربھٹواورمیں اکٹھے ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھے اورہمارے درمیان دوستی تھی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خا ن نے بتایاکہ جب میں نے لاہورمیں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیرشروع کی اوراس کےلئے پیسے کی ضرورت تھی اس وقت بے نظیربھٹووزیراعظم تھیں

اورمجھے بھی سمجھ نہیں آرہاتھاکہ شوکت خانم کےلئے فنڈزکیسے اکٹھے کروں تواس دوران میں بے نظیربھٹوسے ملنے گیااورجب میں وزیراعظم ہائو س پہنچاتواس وقت بے نظیربھٹومصروف تھیں لیکن اس دوران آصف علی زرداری سے میری ملاقات ہوگئی ۔میں نے آصف علی زرداری کواپنے آنے کامقصدبتایاکہ میں نے شوکت خانم کی تعمیرکامنصوبہ بنایاہے جس پرانہوں نے میری تعریف کی اورکہاکہ مسکراتے ہوئے کہاکہ عمران خان ایک بارہی پیداہوتاہے میں نے شوکت خانم کی تعمیرکے حوالے مددمانگی ۔عمران خان نے بتایاکہ آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے دوران میراایک دوست بھی ہمراہ تھاجوکہ بہت بڑابزنس مین اورٹیکسٹائل کاکام کرتاتھا،آصف علی زرداری نے اس سے آدھ گھنٹہ سے زائد تعریف کی اوراس کوکہاکہ وہ سندھ میں ٹیکسٹائلزکی دوفیکٹریاں لگادیں اورمجھے بیس فیصد دے دیں ،سندھ میں ہماری حکومت ہے اورآپ کے راستے میں وہاں کی بیوروکریسی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ،عمران خا ن نے بتایاکہ میں اس وقت سوچ میں پڑگیاکہ میں توانسانی جانوں کوبچانے کےلئے مددکےلئے آیاہوں اورآصف زرداری میرے دوست سے بزنس کےلئے باتوں پرمصروف ہیں ۔وہاں سے ہم دونوں واپس چلے آئے جب شوکت خانم کی تعمیرآخری مرحلے میں پہنچی توپورے ملک میں ہلچل مچ گئی اورساری قوم متحرک ہوگئی تواس دوران مجھے

آصف علی زرداری کاپیغام ملاکہ ہم آپ کے ساتھ ہی ہسپتال کھول دیں گے اورساتھ ہی شراکت داری کی پیشکش کی لیکن میں نے جواب دیدیاکہ اب مجھے کوئی ضرورت نہیں ہے ،پاکستانی عوام نے کام کردکھایاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…