کراچی (آئی این پی ) کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اور کسٹم اہلکار میں ہاتھا پائی ، اے ایس ایف اہلکار نے کسٹم اہلکار کی پٹائی کر دی،جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پیش آئے ایک اور جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہوگئی،
جس میں اے ایس ایف اہلکار کی جانب سے کسٹم اہلکار اکبر کا آئی ڈی کارڈ دیکھنے کا کہا، جس پر دونوں اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا ۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دونوں جانب سے تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔