بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کھانا ہضم کرنے کیلئے کیا کام کرتے ہیں کپتان پر بڑا الزام عائد کر دیا گیا

datetime 1  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما گالیاں نہ دیں تو ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا،سیاسی جنگ کو عدالتوں کی زینت بنا دیا گیا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا صدر مملکت ممنون حسین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تقریر کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے

خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور ہلڑ بازی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما گالیاں نہ دیں تو ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران ہلڑ بازی کرکے ماحول خراب اور ایوان کا تقدس پامال کیا۔عمران خان سیاسی جنگ کو عدالتوں میں لے گئے، جس کی وجہ سے مجبوراً ہمیں بھی جواب دینا پڑا۔ یہ اچھی بات نہیں۔ سیاسی جنگ ایوان میں یا انتخاب میں لڑی جاتی ہے۔ عدالتوں میں نہیں۔ پاناما کیس محض ایک سیاسی معاملہ ہے، جسے خواہ مخواہ ایشو بنادیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی الزامات میں بھی عمران خان کو ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اس کے باوجود انہیں شرم نہیں آتی۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمجھتی ہیں کہ گالیاں دینے اور جھوٹ بولنے سے ان کا ووٹ بینک بڑھے گا، اپوزیشن اگر پر امن رہتی تو اپوزیشن رہنمائوں کی تقاریر براہ راست نشر کی جاتیں۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…