اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کے مقدمے کی سماعت کی دوران اس کو جاسوس ثابت کرنے کیلئے اہم ثبوت پیش کرینگے، اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا انٹرویو میں اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہناہے کہ پاکستان کے پاس کلبھوشن کو جاسوس ثابت کرنے کے لیے اہم ثبوت موجود ہیںجن کو سکیورٹی خدشات کے باعث فی الحال سامنے نہیں لایا جا سکتا تاہم عالمی عدالت انصاف میں
مقدمے کی دوبارہ سماعت کے دوران کلبھوشن کو بھارتی جاسوس ثابت کرنے کیلئے یہ ثبوت وہاں پیش کئے جائیں گے۔اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ آئی سی جے کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے سے پاکستان کی شکست یا بھارت کی کامیابی نہیں ہوئی۔عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکلا کے پینل کی تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کو تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے تاہم اس میں مزیداضافہ کیا جائیگا۔تاہم اس میں مزیداضافہ کیا جائیگا۔