اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیرمولاناسراج الحق نے اپنی تنخواہ اور دیگرمراعات کے بارے میں انکشافات کئے ہیں ۔مولاناسراج الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ان کے سفرکے اخراجات انکی جماعت اداکرتی ہے جس میں گاڑی اوراس کاپیٹرول بھی شامل ہیں لیکن وہ پارٹی سے اس کا امیرہونے کی حیثیت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتے جبکہ تاریخ ابھی تک ہماری جماعت
کے کسی بھی امیرنے تنخواہ نہیں لی ۔انہوں نے کہاکہ میرے علاوہ کچھ دیگرپارٹی اعلی عہدیدارتنخواہ نہیں لیتے ہیں ۔سراج الحق نے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنی زندگی گزارنے کاایک اپنااندازرکھتاہوں جس کی وجہ سے میرے وہ اخراجات نہیں آتے بلکہ میراخراجات بہت ہی محدودقسم کے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے گھرکے اخراجات 50سے 60ہزارروپے تک ہیں اورگھرمیں بھی کفایت شعاری کواپناتے ہیں ۔سراج الحق نے کہاکہ انسان کوزندگی کاکوئی لمحہ ضائع نہیں کرناچاہیے ،اپنے بارے میں بتایاکہ جس دن مجھے تھکاوٹ نہ ہوتومیں یہ سمجھتاہوں کہ میں نے دن ضائع کر دیاکیونکہ تھکاوٹ کاجومزاہے اوراس کااپناہی مزہ ہے ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک کی واحدجماعت ہے جس کے پارٹی انتخابات باقاعدگی سے ہوتے ہیں اورامیرفیصلوں میں شوریٰ کی مشاورت سے فیصلہ کرتاہے ۔جماعت اسلامی اس وقت تحریک انصاف میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ہے جبکہ سراج الحق رکن سینیٹ ہیں اوراپوزیشن بینچوں پربیٹھتے ہیں ۔سراج الحق جماعت اسلامی کے اس وقت امیرہیں جبکہ جماعت اسلامی کے بانی وپہلے امیرمولاناابواعلی ٰمودودی تھے اوران کے انتقال سے لیکرآج تک جماعت اسلامی میں پارٹی کے انتخابات کاعمل جاری ہے اس جماعت کی تاریخ میں کبھی پارٹی انتخابات تعطل کاشکارنہیں ہوئے ہیں ۔