لاہور (مانیٹرنگ ڈ یسک )معروف اینکرپرسن عامرلیاقت جو ان دنوں نجی ٹی وی چینل بول پررمضان المبارک کی سپیشل ٹرانسمیشن کررہے ہیں اوراس موقع پروہ مختلف سوالات کاجواب دینے والوں کوانعامات بھی دے رہے ہیں ،گزشتہ روزرمضان المبارک کی اس سپیشل ٹرانسمیشن میں جوادنامی شہری کوانعام میں مرسڈیزگاڑی دی گئی ہے جس پرجوادنے بھی خوشی کااظہارکیاہے ۔دوسری طرف سوشل میڈیاپرایک شہری سیدطلحہ احمدہاشمی نے یہ دعویٰ کیاہے کہ جوادخان کابھائی دانیال خان بول چینل کاکارکن ہے اوردانیال خان کے مشہورزمانہ جعلی ڈگری سکینڈل
کے موجدادارے ایگزٹ کے بڑے بڑے ملازمین سے ذاتی تعلقات ہیں ۔اس موقع پرطلحہ ہاشمی نے عامرلیاقت سے سوال کیاہے کہ آپ کاپروگرام اس طرح کیسے چلے گاجب آپ انعامات ہی ان افرادکودیں گے جن کے نام آپ کوپہلے ہی دے دیئے جائیں گے ۔طلحہ ہاشمی نے کہایہ ڈرامے بازی ہے کیونکہ جواد خان کے تاثرات سے معلوم ہوتاتھاکہ اس کوپہلے سے یہ پتہ تھاکہ مریسڈیزاس کوہی ا نعام میں ملے گی ۔انہوں نے کہاکہ اگرایسے ہی پروگرام جاری رکھاتوپھرآپ سے کوئی امیدنہیں بلکہ اللہ ہی حافظ ہے ۔کیونکہ یہ ڈرامے بازی دیکھ کرکوئی بھی شومیں حصہ لینے نہیں آئے گا۔