آواران (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع آواران میں بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ایک شخص خودہی اس بم کے پھٹنے سے ہلاک ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں ایک شخص بارودی مواد کو نصب کر رہا تھا کہ مواد ایک دم دھماکے سے پھٹ گیاجس سے وہ خود ہی موقع پرماراگیا۔دھماکے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے میں گھیرے میں لے لیاہے اورہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کےلئے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔