اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا، کراچی میں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ پرپہنچ گیا، تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین گرم ترین علاقہ رہا،کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ تربت میں پارہ 53.5 اور سبی میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد، دادو 49، لاڑکانہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقوں میں شامل رہے جبکہ نوکنڈی، دالبندین، بھکر، سکرنڈ، سکھر 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 3 روز میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،
دوسری جانب ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔