بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 26  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئندہ مالی سال کا چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے ۔ تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے ۔ ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کاامکان ہے ۔ کیا مہنگا ہوگا کیا سستا ، کس چیز پر ٹیکس زیادہ لگے گا کس چیز پر کم ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا۔

وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے ۔بجٹ کے موصول خدوخال کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات میں 85 ارب روپے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد بجٹ میں دفاع کیلئے 945 ارب رکھے جا رہے ہیں ۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے جس کیلئے بالترتیب 395 اور 275 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں ۔ بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کا امکان ہے ۔بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر 16 کھرب ، ترقیاتی کاموں پر 10 کھرب ، سبسڈی اور گرانٹ کی مد میں 230 ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں ۔ این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2345 ارب روپے ملنے جبکہ بجٹ خسارہ 1475 ارب روپے رہنے کا امکان ہے ، مسلم لیگ نون کی حکومت پہلی حکومت ہوگی جو ملک کا 5 واں بجٹ پیش کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…