اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی دارالحکومت کے فیڈرل جنرل چک شہزاد ہسپتال میں دھاگہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سٹیپلر کی پنوں سے ٹانکے لگائے جانے کا انکشاف ، ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھاگہ کہاں سے لائیں جو ملے گا اسی سے ٹانکے لگائے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں اسلام آباد کی رہائشی 32سالہ خاتون کو دھاگہ نہ ہونے کے باعث سٹیپلر کی پنوں سے ٹانکے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
متاثرہ خاتون نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ 20دن قبل فیڈرل جنرل ہستپال میں ان ا پتے کا آپریشن ہوا ۔ہسپتال میں دھاگہ نہ ہونے کے باعث سٹیپلرز کی پنوں کی سے12 ٹانکے لگا دیے گئے ۔ سٹیپلرز پنوں کے باعث زخم ٹھیک ہونے کی بجائے انفکیشن ہوگیا ہے ۔دوسری طرف جب ہسپتال کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو کال اٹینڈ نہ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ہسپتال حکام کا اس معاملے پر موقف ہے کہ دھاگہ کہاں سے لائیں جو ملے گا اسی سے ٹانکے لگائے جائیں گے۔