بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

’’ آئندہ عام انتخابات میں اگرتحریک انصاف نے یہ کام نہ کیاتوپھر۔۔شیخ ر شید نے عمران خان کومشورہ دیکر قربانی کااعلان کردیا

datetime 25  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کئی سیٹیں عمران خان پر قربان کر سکتا ہوں میں عمران سے دوستی پر پہرہ دوں گاتحریک انصاف کو50سے70سیٹیں پارٹی سے باہر اپنے اتحادیوں کو دینا ہوں گی ورنہ 5سے7ہزار کی ووٹوں کے چوہے تحریک کو نقصان پہنچائیں گے اور کبھی یہاں انقلاب نہیں آسکے گانواز شریف اینڈ کمپنی جے آئی ٹی کو اس

لئے چیلنج کر رہی ہے کہ جے آئی ٹی’’ پپو‘‘ کو چھیڑ رہی ہے میرا خیال تھا کہ ملک میں ’’ن‘‘اور ’’قانون‘‘دونوں میں سے ایک کا جنازہ نکلے گالیکن اب میں کہتا ہوں کہ بہت جلد صرف ’’ن‘‘کا ہی سیاسی جنازہ نکلے گا این اے56کی یونین کونسل27کے اس چوک میں عوامی مسلم لیگ کا سیکریٹریٹ کھول دیا ہے اور جلد اپنی رہائش بھی یہاں منتقل کروں گا اور این اے55اور56دونوں حلقوں سے ایفی ڈرین کی ضمانتیں ضبط کراؤں گارمجان کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ’’گو نواز گو‘‘تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی رات قومی اسمبلی کے حلقہ این اے56کی یونین کونسل 27میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کا انتظام یونین کونسل 27کے چیئر مین اظہر اقبال ستی نے کیا تھا جبکہ جلسہ سے تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیا نی ، ضلعی صدر ہارون ہاشمی ، سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت ملک میں2ہی اپوزیشن لیڈر ہیں ایک نام عمران خان اور دوسرے کا نام شیخ رشید ہے عمران خان اپوزیشن کا سمبل ہے انہوں نے کہا کہ میرے لئے سیٹیں کوئی اہمیت نہیں رکھتیں میرے لئے عمران خان کی دوستی اہم ہے میں کئی سیٹیں عمران خان پر قربان کر سکتا ہوں میں عمران سے دوستی پر پہرہ دوں گا

عمران خان شریف انسان ہے میں اس لئے اس کے ساتھ کھڑا ہوں کہ اس نے محنت سے ثابت کیا وہ ملک میں تبدیلی لانا چاہتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ تحریک انصاف 50سے70سیٹیں پارٹی سے باہر اپنے اتحادیوں کو دے ورنہ 5سے7ہزار کی ووٹوں کے چوہے تحریک کو نقصان پہنچائیں گے اور کبھی یہاں انقلاب نہیں آسکے گا میرے پاس اظہر اقبال ستی سمیت متعدد لوگوں کو صوبائی اسمبلی میں الیکشن لڑوانے کے لئے بہت بھاری سفارشیں ہیں لیکن میں نے یہ کہہ دیا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان جس حلقے سے فیاض الحسن چوہان سمیت جسے امیدوار نامزد کرے گی اس کی کامیابی کے لئے پہرہ دوں گا آج ن لیگ کے4چیئرمینوں نے مجھ سے رابطہ کر کے کہا کہ اگر ہمیں تحریک انصاف سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی ضمانت لے دیں تو وہ ن لیگ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں لیکن میں نے انہیں صاف کہہ دیا کہ عمراں خان ایسی کوئی ضمانت نہیں دیتا تم ن لیگ میں رہو انہوں نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف مل کر منشیات فروشوں اور قبضہ گروپوں کو راولپنڈی کی سیاست سے نکال باہر کریں گے

رمضان کے بعد ’’گو نواز گو‘‘تحریک کی کامیابی کے لئے تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے اور میں یہ وعدہ کرتا ہوں کہ اپنی جان دے دوں گا لیکن اس تحریک کی کامیابی تک پیچھے نہیں ہٹوں گاانہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے لیپ ٹاپ لینے والے نوجوان بھی عمران خان اور شیخ رشید کو ووٹ دیں گے ملک میں آئندہ125دن اہم ہیں نواز شریف اینڈ کمپنی جے آئی ٹی کو اس لئے چیلنج کر رہی ہے کہ جے آئی ٹی’’ پپو‘‘ کو چھیڑ رہی ہے یہ اس جے آئی ٹی پر اعتراض کر رہے ہیں جسے خود سپریم کورٹ نے نامزد کیا جو سپریم کورٹ کی نظر میں بہترین افسر تھے نواز شریف اور اس کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں جس حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کیس ہے نواز شہباز اسے درمیان میں کھڑا کر کے نہ جانے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں میں نے پہلے کہا تھا کہ اس ملک میں ’’ن‘‘اور ’’قانون‘‘دونوں میں سے ایک کا جنازہ نکلے گالیکن اب میں کہتا ہوں کہ بہت جلد صرف ’’ن‘‘کا ہی سیاسی جنازہ نکلے گا حنیف عباسی کہتا ہے کہ شیخ رشید اسمبلی نہیں جائے گا

لیکن میں یہ واضح کر دوں کہ این اے 56میں میرا یہ پہلا جلسہ ہے الیکشن کوئی آسان نہیں ہوتے میں نے این اے56کی یونین کونسل27کے اس چوک میں عوامی مسلم لیگ کا سیکریٹریٹ کھول دیا ہے اور جلد اپنی رہائش بھی یہاں منتقل کروں گا اور این اے55اور56دونوں حلقوں سے ایفی ڈرین کی ضمانتیں ضبط کراؤں گاانہوں نے کہا کہ نواز شریف خود چور ہے نواز شریف کی پارٹی نفرت کا نشان بن چکی ہے ملک میں جھوٹ کی سیاست کا راج ہے جس دن نواز شریف سچ بولے گا اس کی سیاست ختم ہو جائے گی آج ملک کی زندگی اور موت کا سوال ہے میں سی پیک کا حامی ہوں لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ سی پیک منصوبے کے بعد بھی ہم چھلیاں بیچیں یا چائے کے کھوکھے لگائیں کوئٹہ اور بلوچستان میں نوجوانوں کو باعزت روزگار ملنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے سیاست نہیں آتی انہیں یہ نہیں پتہ کہ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر سیاست کرتا ہوں میرے اوپر4خود کش حملے ہوئے لیکن خوف محسوس نہیں کیا راولپنڈی کے عوام گواہ ہیں کہ 8مرتبہ وزیر رہا لیکن لیکن کرپشن ، کمیشن یا قبضوں کی سیاست سے کبھی اپنے حلقے کے عوام کی گردن نہیں جھکنے دی

انہوں نے کہا کہ میں جب تک زندہ ہوں اسلام کی سربلندی اور غریب کی عزت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا میری خواہش ہے کہ آئندہ دور غریب کا دور کہلائے جہاں صرف غریب کا راج ہویہ نواز شریف میرا راستہ روک رہا ہے لیکن بہت جلد نواز شریف خود جارہا ہے اس وقت غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو فروخت کر رہے ہیں یا نہروں میں پھینک رہے ہیں عوام گندا پانی پینے پر مجبور ہیں بے روزگاری کی شرح 45فیصد تک آچکی ہے اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں مزدور کی کم از کم تنخواہ 25ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے انہوں نے کہا کہ میں نے 6ارب روپے کی لاگت سے لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ اور26ارب روپے کی لاگت سے زچہ بچہ ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا لیکن انہوں نے اس پر اس لئے کام رکوا دیا کہ وہ شیخ رشید کے منصوبے تھے حالانکہ میری والدہ فوت ہو چکی ہے اور میری اولاد کوئی نہیں میں نے عوام کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



شام میں کیا ہو رہا ہے؟


شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…