اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اورتجزیہ کارچوہدری غلام حسین نے انکشاف کیاہے کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف ،ان کے صاحبزادوں حسن نواز،حسین نوازاوروفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈارکے ساتھ ساتھ مریم نوازکوبھی طلب کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے چوہدری محمدحسین نے گفتگوکرتے ہوئے انکشاف کیاکہ جے آئی ٹی کی پانامہ لیکس پرتحقیقات جاری ہیں ۔
انہوں نے بتایاکہ جس طرح جے آئی ٹی کی جانب سے حسن نواز، حسین نواز اور نواز شریف کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ مریم نوازکوبھی طلب کیاجائے گا۔انہوں نے بتایاکہ جے آئی ٹی ابھی اس بات کی انکوائری کررہی ہے کہ مریم نوازآف شورکمپنیوں کی بینفیشری آنرہیں یانہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد کیس میں ملوث ہرشخص جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کاپابندہے ،انہوں نے کہاکہ حسین نوازجے آئی ٹی پراعتراض کررہے ہیں ،حسین نوازکاکہناہے کہ جے آئی ٹی کے ایک ممبرکاتعلق تحریک انصاف سے ہے ۔چوہدری غلام حسین نے کہاکہ پاکستان میں لوگوں کی ذاتی تعلقات ضرورہوتے ہیں اورکئی افسران کے تعلقات تون لیگ کے رہنمائوں سے بھی ہیں اس معاملے پراعتراض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔حسین نوازکویہ بات اب سمجھنی چاہیے کہ جے آئی ٹی کے چھ ممبران مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں اوران کاتعلق بھی مختلف اداروں سے ہے ،کس طرح ایک ممبرتحقیقات پراثراندازہوسکتاہے ۔اورکئی افسران کے تعلقات تون لیگ کے رہنمائوں سے بھی ہیں اس معاملے پراعتراض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔حسین نوازکویہ بات اب سمجھنی چاہیے کہ جے آئی ٹی کے چھ ممبران مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے ہیں اوران کاتعلق بھی مختلف اداروں سے ہے ،کس طرح ایک ممبرتحقیقات پراثراندازہوسکتاہے ۔