اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے2014میں اسلام آباد دھرنے کے دوران نوکری سے برخاست کئے گئے ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ کو بحال کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے سابق ایس ایس پی محمد علی نیکوکارہ کو پی ٹی آئی دھرنے کے دوران حکم عدولی پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔ محمدعلی نیکوکاراکی اپیل پر فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بحالی
کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔محمد علی نیکوکارہ کو جب برخاست کیا گیا، اس وقت وہ ایس ایس پی اسلام آباد تعینات تھے،نجی ٹی وی کے مطابق محمدعلی نیکوکارہ کووفاقی حکومت نے اوایس ڈی بناکراسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کاحکم دے دیاہے اوران کونئی پوسٹنگ کےلئے اب انتظارکرناپڑے گا۔واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی محمدعلی نیکوکارہ پرالزام تھاکہ وہ پس پردہ عمران خان کی جماعت کے حمایتی ہیں اس لئے انہوں نے دھرنے کے دوران حکومتی احکامات ماننے سے انکارکیاتھا۔