اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے کو طلب کر لیا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں ہوا۔ ذرائع کےمطابق جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو پیش ہونے کےلیے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جے آئی ٹی نے نوٹس میں حسین نواز سے ان کےاثاثوں سے متعلق سوالات پوچھے ہیں۔ حسین نواز سے
لندن فلیٹ، جدہ سٹیل ملز اور دبئی فیکٹری سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنے دو ممبران پر اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔تحریری درخواست میں پاناما کیس کی مشترکہ تحقیاتی ٹیم کے دو ارکان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ حسین نواز کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں سٹیٹ بنک کے نمائندہ عامر عزیز اور سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے نمائندہ بلال رسول پر اعتراضات اٹھائے گئے۔