بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

احسان اللہ احسان کس کے زیر حراست ہے؟اس کے ساتھ اب کیا ہوگا؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کوبتایاگیاہے کہ کالعدم تحریک طالبان کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کوبریفنگ دیتے ہوئےوزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری فیصل لودھی نے بتایاکہ دوران تفتیش احسان اللہ احسان نے مزید انکشافات کئے ہیں کہ اس کے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘اورافغانستان کی

خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ رابطے تھے ،فیصل لودھی نے ارکان کمیٹی کومزید بتایاکہ احسان اللہ احسان پاکستان میں دہشتگردی کے کئی بڑے واقعات جن میں مردان میں باچہ خان ائیرپورٹ پرحملہ ،گلگست بلتستان میں سیاحوں پرحملہ ،بھارتی کے ساتھ واہگہ بارڈرپرحملہ اورپنجاب کے صوبائی وزیرداخلہ شجاع خانزادہ کے قتل میں بھی ملوث ہے ۔جب پینل نے فیصل لودھی سے استفسارکیاکہ اس وقت احسان اللہ احسان کس کی حراست میں ہے توانہوں نے بتایاکہ احسان اللہ احسان پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے اور قانون کے تحت معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا اور کیس کے جلد خارج ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سینیٹ کمیٹی کے ارکان نے دہشت گرد تنظیموں کے بارے میں حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور احسان اللہ احسان کو دی جانے والی توجہ پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ سینیٹر صالح شاہ نےالزام لگایاکہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کے کچھ گروپوں کومدددے رہی ہے اوروہ گروہ بنوں ،ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے دفتربھی بناچکے ہیں ۔ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر مشہدی نے کہا کہ احسان اللہ احسان کا ٹرائل متعلقہ قوانین کے تحت کیا جانا چاہیئے اور اس میں تمام ضوابط پر عملدرآمد ہونا چاہیئے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اس موقع پرکہاکہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعدکالعدم تنظیم طالبان تقسیم ہوچکی ہےجس کی وجہ سے جماعت الاحرارخالد خراسانی اورملافضل اللہ کے درمیان اختلافات کی وجہ سے بنی ۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…