بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کل بھوشن کیس میں ہم وکیل ڈھونڈتے رہے اورمودی نے پاکستان کی کس اہم شخصیت کو وکیل کرلیا؟چودھری پرویزالٰہی کا سنگین دعویٰ

datetime 21  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/شیخوپورہ(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا بھارتی بحریہ کے افسر کل بھوشن کے کیس میں ہم عالمی عدالت انصاف کیلئے وکیل ڈھونڈتے رہے لیکن مودی نے ہمارا وزیراعظم ہی کر لیا، پانامہ کیس میں پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پر ہیں

اور سب کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں سرخرو کرے، ہر شہر میں ہمارا کنونشن پہلے سے زیادہ کامیاب ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری پچھلی خدمات کے باعث لوگوں کو ہم سے امیدیں ہیں۔ وہ شیخوپورہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں ہزاروں پرجوش کارکنوں نے شرکت کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور دیگر سینئر رہنماؤں کی یہاں آمد پر نہایت جوش و خروش سے استقبال کیا گیا اور انہیں پگڑیاں پہنائی گئیں۔ پنڈال میں کرسیاں کم پڑ گئیں اور جلسہ گاہ مکمل طور پر بھر جانے کے باعث لوگوں نے باہر قریبی کھیتوں میں کھڑے ہو کر چودھری پرویزالٰہی کی تقریر سنی، کنونشن میں چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے حق میں اور گو نواز گو کے نعرے لگتے رہے۔ کنونشن میں خرم منور منج نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ حاجی منور حسین منج، سلمان منور منج، رانا زاہد نصیر، طارق محمود منج، خالد محمود منج، انجینئر شہزاد الٰہی، باؤ رضوان، ڈاکٹر زین علی بھٹی، پیر مختار شاہ، بختاور منج، ملک شکیل سکندر، ذوالفقار پپن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کل بھوشن کیس کو صرف فوج کا مسئلہ سمجھتے ہیں، اسے بلوچستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کرتے ہوئے فوج نے پکڑا اور بھارت اسے اپنا سپوت کہتا ہے لیکن نوازشریف نے آج تک اس کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا،

نوازشریف کو لکھ کر دیا گیا لیکن انہوں نے اقوام متحدہ میں تقریر میں بھی اس کا ذکر تک نہیں کیا، بلکہ حکومت نے کل بھوشن کیس جان بوجھ کر مس ہینڈل کیا اور بھارتی موقف کو تقویت پہنچانے کیلئے بغیر کسی تیاری کے ہی عالمی عدالت انصاف میں پہنچ گئے، لوگ اپنے مقدمات میں وکیل کے ساتھ کبھی کبھی سرکاری وکیل بھی کر لیتے ہیں لیکن مودی نے ہمارا وزیراعظم ہی کر لیا تو فوج کیا کرے اور قوم کیا کرے جب ہمارا وزیراعظم گجرات اور کشمیر میں مسلمانوں کے قاتل مودی کی دوستی میں تمام حدود پار کر جائے جس نے پٹھان کوٹ واقعہ کی ایف آئی آر گوجرانوالہ میں درج کرا دی اور بعد میں بھارتی ایجنسیوں نے خود کہا کہ پاکستان ملوث نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی تمام ریاستی اداروں کا امتحان ہے اس میں مسلمہ ایماندار لوگ شامل کیے گئے ہیں اس کی پندرہ روزہ رپورٹ پبلک ہونی چاہئے تاکہ قوم کو پتہ چلتا رہے کہ کیس میں کیا پیش رفت ہو رہی ہے، اس میں وزیراعظم کا پورا خاندان پھنس چکا ہے، اب ان کو بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا، جے آئی ٹی کی رپورٹ سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے، اس کی وجہ سے ہی حکمران اپنے کیفر کردار تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسان، مزدور، ملازمین، تاجر، صنعتکار ان حکمرانوں سے تنگ اور ان سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں اور ہمارا دور یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں زرعی ٹیوب ویلوں کا آدھا بل حکومت پنجاب ادا کرتی تھی،

ہم نے ٹیل تک پانی پہنچایا، پکے کھالے بنائے، لوگوں کو روزگار دیا، خوشحالی دی، پاکستان مسلم لیگ دوبارہ آ کر سنہری دور پھر بحال کرے گی۔ چودھری پرویزلٰہی نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کا نام اگر کسی کو پسند نہیں تو اس کا نام پاکستان ڈیم رکھا جا سکتا ہے اس سے نہ صرف پانی وافر ملے گے بلکہ بجلی بھی سستی ملے گی، ان کے بجلی کے منصوبے یکے بعد دیگرے ناکام ہو رہے ہیں کیونکہ یہ کمیشن لینے کے ڈرامے ہیں، یہ ہمارے 1122 جیسا ایک ادارہ ہی بنا کر دکھا دیں، ان کے تمام منصوبے، سکیمیں ناکام ہیں، ہم نے ساڑھے 12ایکڑ تک ٹیکس معاف کیا انہوں نے دوبارہ لگا دیا پھر کہتے ہیں سی پیک کو کامیاب کریں، میں کہتا ہوں انہوں نے اسی میں پیک ہو جانا ہے، یہ حکمران بار بار جھوٹ بولتے ہیں، نو سال ان کے دور حکومت کو ہو گئے ہیں لیکن آج تک عوامی خدمت اور فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا، ورلڈ بینک کی رپورٹ ہے کہ شہبازشریف پنجاب بجٹ کا 62 فیصد لاہور پر خرچ کر رہے ہیں لیکن وہ لاہور میں بھی اورنج ٹرین پر ضائع کیا جا رہا ہے۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پانامہ کیس کو دفن کرنے کیلئے بنائی گئی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ اب کوئی جدہ نہیں جائے گا اب ان کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، لیڈر وہی ہے جس کا گھر بار بچے کاروبار پاکستان میں ہوں، اسی کو ووٹ دیں تاکہ وہ اپنے ملک کیلئے کام کر سکے۔ پنجاب میں جو خوشحالی کا دور تھا وہ صرف چودھری پرویزالٰہی ہی واپس لا سکتے ہیں، چوروں کی حکومت زیادہ نہیں چلے گی ان کے جانے کا وقت قریب ہے، ہم شرمندہ ہیں کہ پرویزالٰہی نے پنجاب میں جو ترقیاتی کام کروائے ان کو ہم سنبھال نہ سکے، ان حکمرانوں نے کمیشن کے چکر میں پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…