اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں شمولیت کے حوالے سے بھارت کیلئے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ژنگ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایک پٹی ایک شاہراہ پروگرام
علاقائی امن و خوشحالی کا منصوبہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔سی پیک کا مختلف ملکوں کے ساتھ تنازعات سے کوئی تعلق ہے نہ اس سے مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف متاثر ہوگا۔ یہ بھارت پر ہی منحصر ہے کہ وہ اس منصوبے میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔