لاہور(آئی این پی) محکمہ سکولزایجوکیشن میں80 ہزار اساتذہ کی میرٹ کے خلاف بھرتیوں کی شکایات پرعمل روک دیا‘ سکولزایجوکیشن نے بھرتیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولزایجوکیشن کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں اساتذہ کی کمی پورا کرنے کے لئے اسی ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے این ٹی ایس امتحان اور انٹرویو کا عمل مکمل کرکے فہرستیں بھی تیار کرلی گئی تھیں ،
تاہم ان بھرتیوں میں وسیع پیمانے پر میرٹ کے برعکس امیدواروں کو نوازنے کے الزامات سامنے آئے ،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ان بھرتیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا جس کے لئے غیرجانبدارکمپنی کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں سکولزایجوکیشن ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی بیس مئی سے بھرتیوں کا آڈٹ شروع کرے گی اور بیس دنوں میں آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائے گی کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی