پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ جہاں مسلمان بستے ہیں وہاں پر دہشت گردی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ بلاک شناختی کارڈ کھلونے کا فیصلہ اے این پی کی کوششوں کے باعث ہوا۔پشاور میں بلاک شناختی کارڈ کھولے جانے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ صرف پختونخوا کے شناختی کارڈ بلاک کیے جاتے ہیں
جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ چین،جاپان،امریکہ اوریورپی ممالک میں دہشت گردی کا مسئلہ نہیں تاہم جہاں مسلمان بستے ہیں وہیں دہشت گردی کے مسائل درپیش ہیں۔کالاباغ ڈیم پر ایک بار پھر اے این پی کا موقف واضح کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ پہلے بھی بتایاتھااوراب بھی کہہ رہے ہیں کہ کالاباغ ڈیم کسی طور نہیں بن سکتا۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیرپر سب سے پہلے گولی غلام بلور کو لگے گی۔