اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یہ کام الیکشن سے پہلے کرلیں اگر نہ کیا تو اس کا انجام تباہی ہوگا،اسفندیارولی خان نے نوازشریف کو انتباہ کردیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب فاٹا کو الیکشن سے پہلے ضم کریں ورنہ اس کا انجام تباہی ہوگا، عمران خان نے ڈرائی کلین کی مشین لگائی ہوئی ہے جب ان کی پارٹی میں کوئی جاتا ہے تو وہ صاف ہوجاتا ہے، افغانستان کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں ،مشال خان کے قاتلون کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔وہ پیر کو رحمان اللہ کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے برداشت ختم ہوگئی ہے مشال خان کی جنگ نظریے کی جنگ ہے جس میں وہ اپنے بچوں کو تعلیم دلوانا چاہتے ہیں جبکہ دوسری سوچ کی وجہ سے ایسے واقعات جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مشال کے قتل میں ان کا اپنا بیٹا بھی ملوث ہو تو اس کو سرعام پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مشال خان شہید کا چالیسواں عوامی نیشنل پارٹی صوابی منائیں گی اور کارکن اس میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب فاٹا کو الیکشن سے پہلے ضم کریں ورنہ اس کا انجام تباہی ہوگا ۔ عمران خان نے ڈرائی کلین کی مشین لگائی ہوئی ہے جب ان کی پارٹی میں کوئی جاتا ہے تو وہ صاف ہوجاتا ہے ۔خان صاحب تو شیر پاؤ پارٹی پر الزام لگاتے تھے کہ یہ کرپٹ ہے لیکن بڑے تعجب کی بات ہے کہ یہ کرپٹ ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ 80کی د ہائی میں باچا خان نے کہا تھا کہ یہ جہاد نہیں فساد ہے لیکن اس وقت کے علماء نے ان پر فتوے لگائیں اب ان کی بات کوئی صحیح مانا گیا اور ردالفساد شروع ہوا ۔ افغانستان کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدائی خدمتگار تحریک امن اور برداشت کا درس دیتی ہے اور کسی کا راستہ نہیں روکتی ۔ آئندہ الیکشن میں باچا خانی آئے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار حسین بابک نے کہا کہ خیبربینک ، سی این ڈبلیو اور این ٹی ایس میں کرپشن کا وزیر تعلیم جواب دیں

۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کیا انتہا ہوگئی ۔ برسی سے ضلعی ناظم امیر رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوابی کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کو اور ان کی خاندان کو اتنی محبت دی آئندہ الیکشن میں اے این پی صوابی میں کلین سویپ کرے گی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض اشفاق ایڈوکیٹ نے ادا کیے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…