پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کی عالمی سطح پرآن لائن فروخت ، پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی انتھک محنت سے پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، وزیر اعظم نوازشریف کا وژن مکمل ہو گیا ،آن لائن کاروبار کے فروغ کے لیے پاکستان اور چینی کمپنی علی بابا کے مابین پہلے ڈیجیٹل معاہدہ برائے معاشرتی و اقتصادی ترقی پر دستخط  منگل کو ہونگے’

معاہدے سے ایک طرف پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کی آن لائن فروخت کو فروغ ملے گا’دوسری طرف ای کامرس سے وابستہ کمپنیوں کو اپنی تجارت کے حجم میں اضافے کے لئے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔ اس معاہدے سے ابتدائی طور پر 140ملین صارفین مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی معروف ای کامرس کمپنی علی بابا کے مابین پاکستان کی تاریخ کے پہلے آن لائن ڈئجیٹل تجارتی معاہدے پر دستخط  منگل کو ہونگے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کو فروغ ملے گا۔ عام آدمی گھر میں بیٹھ کر آن لائن اپنی اشیا کو دنیا بھر میں متعارف کرواسکے گا۔ ابتدائی طور پر 140ملین موبائل اور براڈبینڈ صارفین ای کامرس کی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔ یہ وزیر مملکت انوشہ رحمن کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے کہ پاکستان علی بابا جیسی بین الاقوامی ای کامرس کمپنی کے ساتھ آن لائن ڈئجیٹل تجارتی معاہدہ کر رہا ہے۔ یوں ڈیجیٹل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا ڈیجیٹل تجارتی معاھدہ ہوگا۔ پاکستان کے لوگوں کی علی بابا اور پے پال جیسی بڑی کمپنیوں کو پاکستان لانے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگی اور ای کامرس سے وابستہ بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔ پاکستانی صارفین تیزی سے براڈبینڈڈ کا رخ کریں گے کیونکہ ای کامرس کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک پاکستان میں براڈ بینڈڈ کو فروغ نہیں دیا جاتا۔

واضح رہے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے پاکستانی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کیو نکہ انکا پاکستانی صنعت میں 80 فیصد حصہ ہے پاکستان کے 200 ملین لوگ اور 65 فیصد کام کرنے والے ان کاروباری اداروں سے وابستہ ہیں ۔ یہ منصوبہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ایم اس ایم ای آن لائن تک رسائی میں مدد دے گا اور حقیقی طور پر پاکستانی لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کر کے پاکستان کو زیادہ آمدنی والے ملک کی فہرست میں شامل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…