بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ‘ شیخ رشید کی خواہشات کا جنازہ ! رانا ثنا اللہ خان بہت کچھ کہہ گئے

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور شیخ رشید کی خواہشات کا ہر روز جنازہ اٹھتا رہے گا اور حکومت 2018ء تک اپنی مدت پوری کرے گی ،وزیر اعظم بننے کے خواہشمند عمران خان کی شیروانی کئی سالوں سے دیوار کے ساتھ لٹکی ہوئی ہے

انہیں اندر ہی اندر اپنی عمر نکلے جانے کا غم کھاجارہا ہے ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والے بخوبی آگاہ ہیں کہ ان کا کارکردگی میں (ن) لیگ سے دور دور تک کوئی مقابلہ نہیں۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ عمران خان اور ان کے تباہ حال سیاسی پارٹنر اپنی ناکامیوں پر دلبرداشتہ ہیں اسی لئے جنازے اٹھائے جانے سے کم بات نہیں کرتے ۔ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی خواہشات کا ہر روز جنازہ اٹھتا رہے گا لیکن موجودہ حکومت نہ صرف 2018ء تک اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ ہی عوام کی طاقت سے بر سر اقتدار آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی جتنی سازشیں کی ہیں اس لحاظ سے ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آنا چاہیے بلکہ اب تو سازشیں بھی ان سے شرما رہی ہیں۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،بجلی کا بحران بتدریج کم ہو رہا ہے اور ہماری یہی کامیابیاں سیاسی مخالفین کی زندگیوں کو تاریک کر رہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…