اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ون بیلٹ ون روڈ سربراہی کانفرنس 2017میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف صوبہ پنجاب کی نمائندگی کیلئے بیجنگ میں موجود ہیں،چائنیز سرمایہ کار اور حکومتی عہدیدار باخوبی واقف ہیں کہ اپنے کام سے لگن کے حوالے سے شہبازشریف کا خطے میں کوئی ثانی نہیں ،
یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز سے وزیراعلی پنجاب کو چائنیز کمیونٹی،سرمایہ کاروں، اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے ہر سطح پر ہرمقام پرخصوصی اہمیت دی جارہی ہیں ۔شہباز شریف صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پُرعزم نظر آ رہے ہیں۔گزشتہ شب شہباز شریف کے اعزاز میں کیمونسٹ پارٹی چائنہ کے وائس منسٹر کی جانب سے عشائیہ میں شہباز شریف صوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف پروجیکٹس میں دلچسپی کا اظہار بھی کرچکے ہیں ۔ اِس سربراہی کانفرنس میں چالیس ممالک سے دوسو وفد شریک ہورہے ہیں۔یہ بات قابل اعزاز و مسرت ہے کہ تمام وفود میں پاکستانی وفد کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔بالخصوص شہبازشریف توچائیز کمیونٹی کیلئے مرکزنگاہ بنے ہوئے ہیں جو اُن کے شب وروز انتھک محنتوں کا ثمر ہے۔