جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

’’دشمن چال چل گیا ‘‘ گوادر خون میں نہا گیا

datetime 13  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر کے علاقے پشگان میں سڑک تعمیر کرتے مزدوروں پر فائرنگ، 10مزدور جاں بحق، 3زخمی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر کے علاقے پشگان میں سڑک تعمیر کرتے ہوئے مزدوروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 10مزدور جاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے ، زیادہ مزدوروں کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدور اپنے کام میں مصروف تھے کہ 6موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ان پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کل مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 25سے زائد افراد شہید ہو گئے تھے اور اب گوادر میں مزدوروں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم نواز شریف پاکستان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔دہشتگردی کے یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب وزیراعظم نواز شریف پاکستان اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…