اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مریم نوازنے پاکستانی عوام کونیانعرہ متعارف کرادیا

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ،چیچہ وطنی (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نوازنے کہاہے کہ آج پوری قوم کاایک ہی نعرہ شیرہماراشیرہمارا۔ مریم نوازنے وزیراعظم نوازشریف کے چیچہ وطنی میں کامیاب عوامی جلسہ پرٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہاکہ آج پوری قوم کاایک ہی نعرہ ،شیرہماراشیرہماراہے ۔جبکہ دوسری طرف چیچہ وطنی میں وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ مخالفین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ا ن کو

پاکستان کی ثقافت اور روایات کاپتہ اور خیال نہیں، یہاں بڑوں کے احترام اور چھوٹوں سے شفقت سے پیش نے کی روایت ہے، یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں ، ا ن کو رشتوں اور پیار کا کوئی تقدس نہیں، مخالفین الزام تراشی کرتے ہیں، ، مخالفین کا اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رہتا ، انہیں نہیں پتہ کہ پاکستان میں بڑوں کے ادب اور چھوٹے سے شفقت اور خواتین سے احترام کا کلچر ہے، ان کے منہ سے کس طرح کے الفاظ نکلتے ہیں ان کو نہیں پتہ،میں چیچہ وطنی میں دھرنا دینے نہیں آیا بلکہ عوام کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبے لیکر آیا ہوں ، ہم صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ دھرنے دینے والوں کے صوبے میں بھی سڑکیں بنا رہے ہیں ، سندھ اور بلوچستان میں بھی ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگ بھی حیران ہیں کہ پنجاب میں میٹرو بھی بن رہی ہے ، سٹرکیں بھی تعمیر ہو رہی ہیں ، بجلی کے کارخانے بھی لگ رہے ہیں جبکہ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے صوبے میں پرانے سکول ، پرانے ہسپتال اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ہیں ،یوریا پہلے 1800کا ہوتا تھا آج 1400روپے کا ہے ، پہلے ڈی اے پی 4000روپے تھی اور آج 2500روپے کی ہے ، ٹیوب ویلوں کی بجلی کا ریٹ 18روپے یونٹ سے کم ہو کر 5روپے کا رہ گیا ہے، چیچہ وطنی کو لاہور سے ملتان جانیو الے موٹروے سے ملایا جائے گا ،

چیچہ وطنی میں ویٹرنری یونیورسٹی کا کیمپس بنایا جائے گا ، شہر کی تعمیر وترقی کیلئے 25کروڑ روپے ، سڑکوں کی تعمیر کیلئے 25کروڑ روپے اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ لایا ہوں ، چیچہ وطنی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کیا جائے گا

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…