اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلیو ایریا فائرنگ کیس کے مرکزی ملزم سکندر کو 16سال 3ماہ قید سمیت 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ، اہلیہ کو باعزت بری کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم سکندر کو 16سال3ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے سکندر کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر سکندر کو مزید 6 سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ یاد رہے کہ مرکزی ملزم سکندر نے بلیو ایریا میں اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ مرکزی شاہراہ کو بند کر کے ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس سے مذاکرات ناکام ہونے پر اس وقت کے ممبر قومی اسمبلی زمرد خان ایڈووکیٹ کی ملزم کی اہلیہ اور بچوں کو بچانے کی کوشش کے دوران سنائپرز نے سکندر کو نشانہ بنایا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر پمزہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی گئی جہاں وہ کافی عرصہ زیر علاج بھی رہا۔ خیال رہے کہ ملزم کی اہلیہ کنول کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ ایک معروف ادیب کی بیٹی ہیں۔اس وقت کے ممبر قومی اسمبلی زمرد خان ایڈووکیٹ کی ملزم کی اہلیہ اور بچوں کو بچانے کی کوشش کے دوران سنائپرز نے سکندر کو نشانہ بنایا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری طور پر پمزہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی گئی جہاں وہ کافی عرصہ زیر علاج بھی رہا۔ خیال رہے کہ ملزم کی اہلیہ کنول کا تعلق بہاولپور سے ہے اور وہ ایک معروف ادیب کی بیٹی ہیں۔