بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’فکر نہ کریں ، پاک فوج کرکٹ بہت شوق سے کھیلتی ہے ‘‘

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورنے واضح کیاہے کہ ڈان لیکس میں نامکمل چیزآج مکمل ہوگئی ہے،وزارت داخلہ نے اپنانوٹفیکیشن جاری کردیاہے، انکوائری بورڈنے جن کوذمہ دران ٹھہرایا،ان کووزیراعظم آفس بھجوادیا،یہ کہناکہ اس کانام نہیں یاہوناچاہیے یہ درست نہیں۔

انہوں نے ڈان لیکس ایشوپرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈان لیکس پرانکوائری بورڈبیٹھا ،انکوائری بورڈکے اندریہ تینوں نام آگئے۔ انہوں مریم نوازکے سوال پرکہا کہ انکوائری بورڈنے اپناکام بڑاسوچ سمجھ کرمکمل کرکے دیا۔اب یہ کہناہے کہ کس نام ہے یانہیں یہ کہنادرست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کوہم نے ملٹری کورٹ کے تحت سزاسنائی ہے۔انڈیانے عالمی عدالت میں اپیل کی ہے۔اس کی تفصیلات وزارت خارجہ شیئرکرے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ ایران ہمسایہ ملک ہے اس سے اچھے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ایرانی آرمی چیف کابیان ان کے ماحول کے مطابق آیاہے۔ایرانی آرمی چیف کاجواب دفترخارجہ نے دے دیاہے۔ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ ہم کرکٹ بہت شوق سے کھیلتے ہیں۔12سال میں جوکامیابیاں ملیں ان پردھیان دینے کی ضرورت ہے۔آج کل ٹی ٹوینٹی کادورہے۔ہم نے اپنی اننگز شاندار طریقے سے کھیلی ہے۔دلجمعی اور جذبے سے لڑناہے کہ ہم میچ 20ویں اوورسے پہلے ہی جیت جائیں۔گیند بھی مشکل آسکتی ہے اور فیلڈنگ بھی مختلف ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹی ٹوینٹی کے دورمیں 17ویں اوورمیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…