منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چمن بارڈرسے چھٹے روز بڑے نقصان کی اطلاع آگئی

datetime 11  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آئی این پی) چمن میں پاک افغان سرحد پر ہونیوالے ارضیاتی سروے کی رپورٹ اسلام آباد اور کابل بھجوادی گئی۔ سیکورٹی خدشات کے باعث باب دوستی چھٹے روز بھی بند رہا۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہونے لگیں ، دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متاثرین میں ایک سال پرانی تقسیم کرنے کا نوٹس لے لیا۔ چمن میں سرحدی علاقوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان کا سروے مکمل کرنے کے بعد رپورٹ اسلام آباد اور

کابل بھجوادی گئی۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر باب دوستی چھٹے روز بھی بند رہی ، نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہیں۔ کنٹینرز میں پڑی اشیا خراب ہو رہی ہیں ، دوسری جانب چمن میں پاک افغان کشیدگی سے بے گھر ہونے والے متاثرین کو کھانے پینے کی ایک سال پرانی اشیا بانٹ دی گئیں۔ یہ وہ اشیاء تھیں جو گزشتہ سال آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے فراہم کی گئی تھیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو واقعے کا علم ہوا تو وہ متاثرین کے پاس پہنچے اور واقعے کا نوٹس لیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد طارق نے میڈیا کی ٹیموں کو ویئر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا جہاں متاثرین کے لیے بھیجے گئے سامان کا ڈھیر لگا ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…