اسلام آئی این پی )تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کاپانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن کرنے کا مطالبہ،پانامہ کیس پوری قوم کا مقدمہ ہے،حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ پر سیاست کی بجائے فوری منظر عام پر لائے،اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی اوراصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ درخواست پر عمران خان کومفصل بریفنگ دی گئی۔
منگل کو یہاں بنی گالہ میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے مین کہا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی کارروائی اوپن کی جائے۔پانامہ کیس پوری قوم کا مقدمہ ہے ، پانامہ مقدمے کی طرح جے آئی ٹی کی کارروائی میڈیا کے سامنے آگے بڑھائی جائے، حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ پر سیاست کی بجائے فوری منظر عام پر لائے، ڈان لیکس کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، حمزہ شہباز کے بعد وزیراعظم کا کرپشن کے دفاع میں بیان شریف خاندان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، شریف خاندان پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کی بجائے خود کرپشن سے بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے،اجلاس میں نواز شریف کی جانب سے اسامہ بن لادن سے رقوم کی وصولی پر عمران خان کومفصل بریفنگ دی گئی۔پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم نیاصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ درخواست پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی طویل بند ش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔پی ٹی آئی کی وکلاء ٹیم نیاصغر خان کیس پر عملدرآمد کیلئے تیار کردہ درخواست پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی طویل بند ش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی