ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

قلندرلودھی پر حملہ،اے این پی تحریک انصاف کی حمایت میں بول پڑی،اہم سیاسی جماعت کو انتباہ 

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان ہارون بشیر بلور نے قلندر لودھی کی گاڑی پر عوام کے ہجوم کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں برداشت کا مادہ ہونا ضروری ہے اور عوام جوش کی بجائے ہوش سے کام لیتے ہوئے سیاسی رہنماؤں کا احتساب کریں۔ وہ پیر کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کے حلقے کے عوام غصے میں حق بجانب ہیں

تاہم اس ہجوم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو اس قسم کے ہتھکنڈے زیب نہیں دیتے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کی قیادت اپنے کارکنوں کی حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کریں گی،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تشدد کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے جس سے انتہا پسندی کی سوچ کو فروغ مل رہا ہے ، ہارون بلور نے کہا کہ صوبائی وزیرسمیت جس رکن اسمبلی نے اپنے حلقے کو فراموش کیا ان کا احتساب آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے کیا جائے ، اور عوام سیاست میں برداشت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے میانہ روی اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری انتقام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں اس امیدوار کو مسترد کر دیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم عزت و احترام سب کو دیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تشدد کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے جس سے انتہا پسندی کی سوچ کو فروغ مل رہا ہے ، ہارون بلور نے کہا کہ صوبائی وزیرسمیت جس رکن اسمبلی نے اپنے حلقے کو فراموش کیا ان کا احتساب آئندہ الیکشن میں ووٹ کے ذریعے کیا جائے ، اور عوام سیاست میں برداشت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے میانہ روی اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری انتقام کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں اس امیدوار کو مسترد کر دیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم عزت و احترام سب کو دیا جانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…