اسلام آباد (این این آئی)بھارتی خاتون عظمیٰ اور پاکستانی شہری طاہر کے نکاح کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس کے مطابق عظمیٰ اور طاہر کا نکاح تحصیل ڈگر ضلع بونیر کی مقامی عدالت میں ہوا۔ویڈیومیں نکاح خواں مولوی ہمایوں خان نکاح پڑھا رہے ہیں ٗ
شادی کے گواہ بھی نظر آرہے ہیں۔ بونیر کے رہائشی طاہر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ نے جو بیان عدالت میں دیا غلط ہے، عظمیٰ کو پتا تھا کہ میرے چار بچے ہیں اور مجھے بھی پتا ہے کہ اس کی ایک بیٹی ہے،میرے پاس اپنی ہر بات کا ثبوت ہے۔