منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کے ایک چھوٹے سے ملک کی خاتون سیاستدان نے کیسے ملک کوکرپشن فری بنایا؟وزیراعظم اورعمران خا ن بھی ملک میں کرپشن کومان رہے ہیں ،پاکستان سے کرپشن کیسے ختم ہو؟جاوید چوہدری کاچونکادینے والاتجزیہ

datetime 8  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(جاوید چوہدری )لائبیریا افریقہ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے۔اس ملک میں ہیرے کی بڑی کانیں ہیں۔اسےاس لحاظ سے بہت امیر ملک ہونا چاہیے تھا لیکن اس ملک کو بھی کرپٹ سسٹم اور بے ایمان سیاستدانوں نے کھوکھلا کر دیا تھا‘2006ء میں ایلین سر لیف نام کی ایک خاتون سیاستدان نے ’’کرپشن فری لائبیریا‘‘ کے سلوگن سے الیکشن لڑا‘یہ ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی‘ لائبیریا کرپشن کمیشن چیک کے نام سے احتساب کا ادارہ بنایا اور کمال کر دیا‘

یہ کرپشن کے معاملے میں اتنی سخت ہیں کہ انہوں نے صرف اثاثے ظاہر نہ کرنے پر اپنے بیٹے اور چھیالیس اعلیٰ سرکاری ملازمین کو فارغ کر دیا‘ ایلین کی کوشش نے لائبیریا کو آئیڈیل ملک بنا دیا۔ان کے اقتدار سنبھالنے سے قبل لائبیریا بے ایمانی میں 150 نمبر پر تھا‘ یہ صرف چار برسوں میں 90 نمبر پر آ گیا‘گویا یہ ملک کرپشن میں ساٹھ درجے بہتر ہوا‘ یہ اس وقت بھی پاکستان سے 26 درجے بہتر ہے‘ عوام نے صدر ایلین کو 2012ء میں دوسری بار صدر منتخب کر لیا جبکہ انہیں 2011ء میں نوبل انعام بھی دیا گیا‘ ایلین نے یہ کارنامہ کیسے سرانجام دیا۔اس کا صرف ایک نکتہ تھا‘ یہ کہتی ہیں آپ اوپر کے درجے پر احتساب کی چند مثالں قائم کر دیں نیچے خود بخود ٹھیک ہو جائے گا‘ لوگوں نے دیکھا‘ ایلین نے جب اپنے بیٹے کو معاف نہیں کیا تو یہ ہمیں کیسے چھوڑے گی تو وہ سیدھے ہو گئے‘ ہمیں بھی ایسی ہی مثالیں چاہئیں لیکن ایسی مثالیں قائم کرنے کی بجائے وزیراعظم فرماتے ہیں۔ کل عمران خان نے سیالکوٹ میں بھرپور جلسہ کیا‘ عمران خان نے جلسے میں وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔ ہمیں ماننا پڑے ملک میں کرپشن ہے‘ جب ہمارے وزیراعظم تسلیم کر رہے ہیں تو پھر انکار کی کوئی گنجائش نہیں بچتی لیکن ہم اس عفریت سے جان کیسے چھڑا سکتے ہیں۔جبکہ آج سندھ اسمبلی میں گو زرداری گو کے نعرے بھی لگ گئے‘ میاں شہباز شریف نے عمران خان کو قانونی نوٹس بھی جاری کر دیا اور عمران خان کی صداقت اور امانت کا فیصلہ بھی اب عدالت کرے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…