ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغان فورسز کوپاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کرنے کا بھیانک نتیجہ بھگتنا پڑ گیا،تاریخ میں پہلی بار پاکستانی فوج کے ہاتھوں بڑی تعداد میں افغان فوجی ہلاک

datetime 8  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چمن (آئی این پی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ان کی  5 چیک پوسٹیں تباہ کرنی پڑیں۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ افغان فورسز کی گولہ باری سے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے نادان شرارت کی گئی

لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا  ہے کہ افغان فورسز نے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی، اپنی نادانی پر افغان فورسز کو شرمندگی ہونی چاہیئے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کو جارحیت کا جواب دینے کے لئے ان کی  5 چیک پوسٹیں بھی تباہ کرنی پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات افغانستان کے حق میں نہیں ہیں جب کہ افغانستان کا رویہ ٹھیک ہونے تک چمن بارڈر بند رہے گا۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کئے اور پوزیشن سنبھالی‘ افغان فورسز نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا‘ 5مئی کو ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا‘ ہم نے دونوں جانب شہری آبادی کی وجہ سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کئے‘ افغان فورسز نے بلا اشتعال پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘ پاکستانی جواب میں 5افغان پوسٹیں مکمل تباہ کیں‘ جوابی کارروائی میں افغانستان کی 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں‘ واقعہ کی تمام ذمہ داری افغان بارڈر سکیورٹی فورس کی ہے‘ پاکستان کی جغرافیائی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے‘ آئندہ بھی کسی نے خلاف ورزی کی اس سے بڑھ کر جواب دیں گے‘ پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی‘ سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دہلی اور کابل میں گٹھ جوڑ ہے‘ جنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

اتوارکو چمن میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ مردم شماری کے دوران اس طرح کا کوئی واقعہ پیش آئے۔ مردم شماری ہونے سے پہلے ہم نے افغان حکام کو آگاہ کیا افغان بارڈر فورسز کے اہلکاروں نے مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی۔ افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں گھس کر گھروں پر قبضے کئے اور پوزیشن سنبھال لی افغان فورسز نے لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ ہم چاہتے تو زیادہ فورسز سے علاقے کو بہت جلد خالی کراسکتے تھے دونوں جانب شہری آبادی کی وجہ سے بھاری ہتھیار استعمال نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ مئی کی صبح ہم نے افغان فورسز سے اپنے علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا افغان فورسز نے بلا اشتعال پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ہمارے دو جوان شہید اور نو زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی فائرنگ کے جواب میں پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ پاکستان نے جواب میں پانچ افغان پوسٹیں مکمل تباہ کیں جوابی کارروائی میں افغانستان کی پچاس سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔ افغانستان کا بھاری نقصان کرکے ہمیں کوئی خوشی نہیں ہوئی واقعہ کی تمام ذمہ داری افغان بارڈر سکیورٹی فورس کی ہے۔

آئی جی ایف سی نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی خودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ آئندہ بھی کسی نے خلاف ورزی کی تو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے۔ سیاسی قیادت نے واضح بیان دیا ہے کہ دہلی اور کابل میں گٹھ جوڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی بارڈر پر بحث نہیں ہوسکتی۔ سرحد کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔ جنگ پاکستان اور افغانستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے تمام قبائل کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں کام کیا۔ چمن کے قبائل نے فورسز کو فون کرکے اپنی خدمات پیش کیں۔ افغان فورسز کے رویے درست ہونے کے بعد ہی باب دوستی کھلے گا جب بھی افغانستان میں آفت آئی ہم نے افغانیوں کی مدد کی۔ چمن میں ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…