ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

بھارتی سفارتخانے میں غائب ہونیوالی پاکستانی شخص کی بھارتی بیوی کی گمشدگی کا معمہ حل،لڑکی کہاں ہے؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (آئی این پی)پاکستانی شہری کی محبت میں گرفتار بھارت سے آکر پاکستان میں نکاح کرنے والی خاتون ڈاکٹر عظمی کو بھارتی ہائی کمشن میں محصور کردیا گیا، شوہر نے بیگم کی رہائی کیلئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دیدی۔ ملائیشیا میں پروان چڑھنے والی محبت عظمی ٰکو بھارت سے پاکستان کھینچ لائی۔نئی دہلی کی شہری ڈاکٹر عظمی نے بونیر کے رہائشی طاہر سے پسند کی شادی کی تھی ۔

ڈاکٹر عظمی یکم مئی کو واہگہ بارڈر سے پاکستان آئی جبکہ انکا نکاح 3مئی کو ہواتھا۔ نکاح کے بعد بھارتی خاتون کاغذات لیکر شوہر کے ہمراہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن گئی تھی ۔ مگر بھارتی ہائی کمشن نے انہیں باہر آنے سے روکدیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے شوہر طاہر کا کہنا تھا کہ عظمی کے بھائی نے بھارتی ہائی کمشن میں عدنان سے ملنے کا کہا تھا۔ بھارتی ہائی کمشن نے موبائل فون بھی واپس نہیں کئے ، جب بھارتی ہائی کمشن حکام سے سے اپنی اہلیہ کے بارے میں پوچھا تو ڈاکٹر عظمی یہاں نہیں۔میں نے بیوی کی بازیابی کیلئے طاہر نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو درخواست دی ۔تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمشن سے رابطہ کیا گیا ہے جس کے جواب میں انہوں نے ڈاکٹر عظمی کی ہائی کمشن میں موجودگی کی تصدیق کردی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس معاملے پر پولیس سے نہیں بلکہ دفتر خارجہ کے ذریعے سے ہی بات ہوگی۔ترجما ن دفتر خارجہ اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمٰی کے معاملے پر بھارتی ہائی کمشن سے رابطہ ہوا ہے بھارتی ہائی کمشن نے تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ انکے پاس ہے ۔ بھارتی ہائی کمشن کا کہنا ہے کہ جو بھی بات ہوگی دفتر خارجہ کے ذریعے ہوگی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ کے معاملے پر بھارتی ہائی کمشن سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹر عظمیٰ سے متعلق پیر کو پیشرفت کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…