کراچی(آئی این پی)قومی احتساب عدالت نے سوئی سوردن گیس کمپنی دیگر اداروں میں کھربوں روپے کی کرپشن کے ریفرنس میں ملوث پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کے ریفرنس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزم کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ہفتے کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین ،اطہر حسین اور صفدر عدالت میں پیش ہوئے
،اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جو دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی ہیں ان کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں ،ٹیکنیکلی ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس ناکام کوشش ہے ،اس کے علاوہ ذمینوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ،جس کے بعد ریفرنس میں شامل نہیں کیا جاسکتا ہے ،ریفرنس میں جو ضروریات ہونا چاہئیے موجود نہیں ہے ،ریفرنس مسترد کیا جائے،عدالت نےدائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،