جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان پاک افغان سرحد پرمحاذ آرائی کیوں کررہاہے؟اہم شخصیت نے حقیقت ظاہر کردی

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی )وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہلی اور کابل کا گٹھ جوڑ مغربی سرحد پر ہم سے محاذ آرائی میں مصروف ہے‘ سرحدوں کی خلاف ورزی کا بھرپورجواب دیں گے‘ افغانستان اندرونی حالات سے نگاہ ہٹانے کے لئے ایسی کارروائیاں کررہا ہے‘ کوشش ہے دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو‘ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان افغانستان سے ہر محاذ پر مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان اندرونی حالات سے نگاہ ہٹانے کے لئے ایسی کارروائیاں کررہا ہے۔ ہماری کوشش ہے دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو۔ دوسری جانب سے مثبت جواب نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اور کابل کا گٹھ جوڑ مغربی سرحد پر ہم سے محاذ آرائی میں مصروف ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان افغانستان سے ہر محاذ پر مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ سرحدوں کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آئندہ سال چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فعال تین ہزار میگا واٹ ہے او ر یہ شارٹ فال معمول پر ہوتا ہے اسے لوڈشیڈنگ نہیں مانتے۔ دو سال سے انڈسٹری زیرہ لوڈشیڈنگ پر چل رہی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ1993ء سے لیکر آج تک سیاسی زندگی پرسکون اور عزت سے گزاری ہے میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی گلیوں اور سٹرکوں پر ہونے والی دہشت گردی پر کامیابی سے قابو پالیا ہے۔ کارکن یونین کونسل کی سطح پر محنت کریں ۔ورکرز پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یہ الیکشن کا سال ہے کارکن ابھی سے کمر کس لیں اپنی تنظیم کو کالجوں کی سطح پر لے جائیں۔

اور اپنے آپ میں ایسی خوبیاں پیدا کریں تاکہ لوگ کہیں یہ میاں محمد نواز شریف کا سپاہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اب یہ وقت آگیا ہے کہ کرپٹ لوگ کرپشن کی بات کررہے ہیں ،دھرنے والے پہلے جس جگہ کھڑے تھے اب اس مقام پر نہیں رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…