راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید نے دعویٰ کیاہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران جب وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکاموبائل ڈیٹاچیک کیاگیاتواس میں سے کچھ نہیں نکلا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ ڈان نیوزکے رپورٹرسرل المیڈاسے رابطے کےلئے مریم نوازنے اپنانہیں بلکہ اپنی سہیلی کافون استعمال کیاتھااس وجہ سے تحقیقات کے
دوران مریم نوازکے فون سے کچھ اسی بات نہیں معلوم ہوئی کہ ڈان لیکس میں ان کاکیاکردارہے ۔ شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف میرے لئے صادق او رامین نہیں رہے کیونکہ ان کے پارلیمنٹ میں خطاب اورسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان میں تضاد ہے ۔شیخ ر شید نے کہاکہ ایک مرتبہ پاناماکیس کی جے ٹی آئی کافیصلہ نوازشریف کے بارے میں آنے دیں ،نوازشریف کےلئے ن لیگ کوسنبھالناہی مشکل ہوجائے گا۔