لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کے 5بڑے شہروں میں سپیڈوبس سروس شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یہ سپیڈوبسیں جدید سہولتوں سے مزیں ہونگی اوران کاکرایہ صرف 20روپے سٹاپ ٹوسٹاپ ہوگاپنجاب کے جن بڑے شہروں میں یہ بس سروس شرو ع کی جارہی ہے ان میں سیالکوٹ ،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان ،بہاولپوراورساہیوال شامل ہیں ۔
پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جانیوالی اس بس کا کرایہ میٹرو بس کی طرز پر سٹاپ ٹو سٹاپ 20 روپے مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہےکیونکہ مسافروں کواس بس سروس میں بھی حکومت سبسڈی دے گی۔ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ‘ پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ عوام کے سفری مسائل کم سے کم ہوں اوران کاوقت اورپیسہ بچ سکے ۔