بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیاپاکستان متوقع افغان حملے سے باخبرتھا؟افغانستان اپنا بھاری نقصان کروابیٹھا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کاراورصحافی ہارون رشید نےافغانستان کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں فوجی کارروائی کے بارے میں انکشاف کیاہے کہ افغانستان کوروس اورامریکی حملے کے بعد پتہ چلا گیاہے کہ اس کامفاد صرف جنگ میں ہے کیونکہ افغانستان گزشتہ 38سالوں سے ایسی صورتحال سے گزررہاہے جس کی وجہ سے اب افغان حکام جنگ کے ذریعے ہی اپنے مفادات کی حفاظت کرتے ہیں ۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے ہارون رشید نے کہاکہ بھارت نے افغانستان میں بھاری سرمایہ کاری کررکھی ہے اوراس کی حفاظت اورمنافع کی خاطر وہ کبھی بھی افغانستان میں امن نہیں آنے دے گااوراسی وجہ سے بھارت پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری نہیں چاہتاکیونکہ اس کومعلوم ہے کہ اگرافغانستان میں امن ہوگیاتواس کی معیشت تباہی کی طرف چل پڑے گی ۔ہارون رشید نے اس موقع پرکہاکہ مجھے مکمل یقین ہے کہ ہمارے خفیہ اداروں کے پاس افغانستان کے اس حملے کی اطلاعات موجودتھیں کہ سرحدپارسے کچھ ہونے جارہاہے جس کی وجہ سے پا ک فوج چوکناتھی اورنقصان بہت کم ہواورنہ بہت زیادہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ سرحد پرپاک فوج کی کارروائی کی وجہ سے امن ہواہے اورافغانستان کی کئ فوجی چوکیاں تباہ ہوگئی ہیں ۔ہارون رشید نے کہاکہ افغانستان پراگرپاکستان دبائوڈالے رکھے توامن ممکن ہے ۔واضح رہے کہ آج پاکستان کے وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی کہاہے کہ افغانستان اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے کارروائیاں کر رہا ہے، یہ سلسلہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک میں ہم آہنگی پیدا ہو لیکن دوسری جانب مثبت جواب نہیں مل رہا، چمن میں کارروائی کابل اور دہلی کی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، دہلی اور کابل کا گٹھ جوڑ مغربی سرحد پر ہم سے محاذ آرائی میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…