اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی دارلحکومت میں اہم شخصیات کے لئے قائم کردہ ادارے اسلا م آبادکلب میں نوکرانیوں کے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ۔میڈیارپوٹس کے مطابق اسلا م آبادکلب جس کے پیٹر ن ان چیف صدرمملکت ہیں ،اس کی انتظامیہ نے اس کلب میں آنے والی شخصیات کی بیگمات کےساتھ آنے والی نوکرانیوں کے داخلے پرپابندی عائدکردی ہے اوران کوکلب کے ایک مخصوص علاقے تک ہی جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
نوکرانیوں کی پابندی لگانے کے فیصلے کوعملی جامہ پہناتے ہوئے اسلام آبادکلب کی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک بورڈبھی آویزاں کردیاہے جس پرلکھاہے کہ ’’Maids and Ayas are not allowed beyound this point‘‘۔اسلام آبادکلب کی انتظامیہ کے اس فیصلے پرعوامی حلقوں نے شدیداحتجاج کیاہے ۔سوشل میڈیاپرصارفی نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام امیراورغریب لوگوں میں فرق کرنے کی ایک کوشش ہے ۔