منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

سیاست میں باقاعدہ انٹری،کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گی؟،ریحام خان نے سرپرائز دیدیا

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

ہری پور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ ہری پور اور مانسہرہ سے الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں سخت عوامی دباؤ کا شکار ہوں عوام کی محبت مجھے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کر رہی ہے مگر ابھی اتک حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن میں

حصہ لیا تو کسی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گی بلکہ آزاد حثیت سے الیکشن میں مقابلہ کروں گی ہزارہ میرا پنا علاقہ ہے ہری پور پنیاں میری ننیال کا علاقہ میں میری والدہ اور نانی اس علاقہ سے ہیں اس وجہ سے یہاں کی عوام مجھ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کے خلوص اور محبت ہی کی وجہ سے آج بھی اس علاقوں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اگر اس حلقہ سے الیکشن جیت لیا تو تھانہ کلچر اور کلا شنکوف کلچر کے خاتمے کو بھی یقینی بناؤں گی عوام جس طرح سے عزت اور حوصلہ افرائی کر رہے ہیں مستقبل میں ان علاقوں میں کسی بھی حلقہ کا انتخاب کر سکتی ہوں۔ ریحام خان نے ہفتہ کو ہری پور کے علاقہ پنیاں کے دورہ ہری پور اپنی پنیاں کے مقام پر گندم کٹائی کا افتتاح کے بعد شہریوں سے گفتگو ک رہیں تھیں۔انہوں نے شہریوں کے ساتھ مل کر گندم کٹائی میں حصہ بھی لیا اور تھریشر چلا کر وہاں پر موجود زمینداروں کو حیران بھی کیا اس موقع پرانھوں نے کہا کہ والدہ کے آبائی علاقہ میں آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے

عورت کو باہمت ہونا گا ہمارے معاشرے کی عورتوں کو مردوں کے مدمقابل کام کرنا ہو گا عورت کو اب غلام بنا کر نہیں رکھنا چائیے جو قومیں عورت کی عزت کرنا جانتی ہیں وہ کھبی زہنی غلامی کا شکار نہیں ہوتی ہیں ہزارہ کے علاقوں میں عورتوں کو پہلے سے ہی بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ووٹ عوام کی طاقت ہے اس کو صحیح استعمال کرنا چائیے ووٹ دینے سے پہلے ووٹ دینے والے کے بارے میں سب کچھ جاننا آپ کا حق ہے اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں مستقبل میں اس ووٹ کی طاقت سے ہی آپ اپنا اور اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں مانسہر ہ کی عوام نے بھی بہت محبت دی ہے اصرار کیا جا رہا ہے کہ میں وہاں سے الیکشن میں حصہ ہوں اسی طرح ہری پور کے حلقہ پی کے اکیاون کی عوام میرے ساتھ ہیں ان کا خلوص دیکھ کر اس حلقہ سے بھی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…