اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک) پاکستان ائیر لائن کا ایک اور کارنامہ ،بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، پائلٹ دوران پرواز سو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی دوران پرواز بزنس کلاس میں خواب خرگوش کے مزے لوٹتے طیارے کے پائلٹ کی ویڈیو سامنے لے آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز
پی کے 785کے پائلٹ و پالپا کے سابق صدر عامر ہاشمی بین الاقوامی سیفٹی قوانین کی دھجیاں اڑا تے ہوئےدوران پرواز خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کے مطابق پرواز کا کپتان 10سے15منٹ پائلٹ سیٹ پر ہی بیٹھ کر آرام کر سکتا ہےجبکہ سابق صدر پالپا عامر ہاشمی دوران پرواز کاک پٹ سے باہر آکر بزنس کلاس کی سیٹ پر سوتے رہےجبکہ دوران پرواز جونئیر پائلٹ طیارے کو آپریٹ کرتا رہا۔طیارے میں سفر کرنے والے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے عامر ہاشمی کے خلاف تحریری شکایت بھی درج کروائی ہے جس میں طیارے کے مسافروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ عامر ہاشمی دوران پرواز بزنس کلاس میں خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا جس کے اس عمل سےمسافروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔طیارے میں سفر کرنے والے مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے عامر ہاشمی کے خلاف تحریری شکایت بھی درج کروائی ہے جس میں طیارے کے مسافروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے کا پائلٹ عامر ہاشمی دوران پرواز بزنس کلاس میں خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا جس کے اس عمل سےمسافروں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔