بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ کتنے ارب روپے کو پہنچ گیا ؟ حیرت کے جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

datetime 6  مئی‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو گزشتہ سال ماہانہ سوا3ارب روپے خسارے کا سامنا رہا جبکہ بینکوں سے لیے گئے قرضے اور سود کی ادائیگیوں کے باعث بھی ایئرلائن کومالی مشکلات رہیں۔

حج آپریشن کے لیے مزید طیارے لیزپر حاصل کیے جائیں گے تاہم حج آپریشن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔گزشتہ روزیہاں پی آئی اے ہیڈآفس میں میڈیا سے بات چیت میں نیر حیات نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ ماضی کے قرضوں اور خلیجی ایئرلائنوں کی وجہ سے ہورہا ہے، پی آئی اے ایک منزل سے دوسری منزل کے لیے پروازیں چلاتی ہے، خلیجی ایئرلائین مسافروں کو پوائنٹ سے منزل کے فارمولے پرآپریٹ کرتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ خلیجی ایئرلائینوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے امریکا اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں تاہم پی آئی اے کے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قائم مقام چیف ایگزیکٹونے کہا کہ پی آئی اے کو پورپی ممالک کے متعدد روٹس پرخسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ادارے کو انتظامی طورپر بہتر انداز میں چلانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…