جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

’’نعوذ با اللہ، پاکستان میں گستاخی کا ایک اور واقعہ‘‘

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں مبینہ طور پر گستاخی کا ایک اور واقعہ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے حب ، لسبیلہ میں مبینہ طور پر گستاخی کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے 35سالہ پرکاش کمار کو گرفتار کر لیا ہے جو کہ مبینہ طور پر واٹس ایپ میسنجر کے ذریعہ گستاخانہ پیغامات ارسال کر رہا تھا۔ ایس ایس پی لسبیلہ ضیا مندوخیل نے ملزم کی گرفتاری کی

تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جسے عدالتی احکامات کے مطابق جیل بھیج دیا گیا اور عدالت نے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ پرکاش کمار کے مبینہ طور پر گستاخانہ پیغامات پر مشتعل ہجوم نے اس کی دکان بند کرنے کیلئے پر تشدد مظاہرہ کرتے ہوئے حب پولیس سٹیشن کا گھیرائو بھی کیا اس دوران پتھرائو سے ڈی ایس پی لسبیلہ جان محمد کھوسہ اور دیگر اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…