ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

انصاف کاترازوداؤپرلگاہے،نوازشریف کب تک اقتدارمیں رہ کرسیاسی شہید بنناچاہتے ہیں ؟اہم رہنماکے تہلکہ خیزانکشافات

datetime 4  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ انصاف کاترازوداؤپرلگاہے ،پانامہ کے کچرے کے ڈھیرکے نیچے شریف خاندان کی سیاست دفن ہوجائے گی ،نوازشریف خودسیاسی شہیدبنناچاہتے ہیں ،تاریخ میں نوازشریف کاسیاسی امیج کم ترین ہے ۔بدھ کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انصاف کاترازوداؤپرلگاہے ،امیدہے جے آئی ٹی تحقیقات کے بعدسپریم کورٹ کے 5ججزمتفقہ اورصحیح فیصلہ کریں گے

5ججزنے قطری خط کومستردکردیاہے ،عدالت کوبیرون ملک جائیدادکے بارے میں کوئی ریکارڈنہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نوازنے پانامہ پیپرزکوکچرے کاڈھیرکہاہے جس پردکھ ہواہے ،یہ کچرے کاڈھیرمسلم لیگ ن کی سیاست ختم کریگا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بذات خودسیاسی شہیدہوناچاہتے ہیں ،نوازشریف چاہتے تھے کہ کسی طرح مارچ تک وزیراعظم رہیں کیوں کہ مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں لیکن اب نوازشریف نے خودالیکشن مہم شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلی جنس شامل ہوں گے ،جوشفاف تحقیقات میں سپریم کورٹ کی مددکریں گے ،ڈان لیکس معاملے پربھی آرمی چیف پردباؤہے پاک فوج کے جوان آرمی چیف سے سوال کرتے ہیں کہ ڈان لیکس کاکیابنا؟پانامہ کیس میں بھی فوج انصاف ہوتادیکھناچاہتی ہے ۔شیخ رشیدنے کہاکہ سیاست میں وفاداری نہیں ہوتی ،اس وقت نوازشریف کے خاندان میں بھی اتفاق نہیں ہے ،شریف خاندان کے افرادآپس میں بھی لڑرہے ہیں ،ڈان لیکس معاملے میں طارق فاطمی اورراؤتحسین کوقربانی کے طورپرپیش کیاجومیرے محلے دارہیں ۔دنیامیں پانامہ زدہ چھ ہزارلوگوں سے تفتیش ہورہی ہے ،نوازشریف کاسیاسی امیج کم ترین سطح پرہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں عمران خان کی طرح مجھے کسی نے رشوت کی آفرنہیں کی الیکشن جیتنے کے بعدشریف خاندان کے کسی فردنے مجھ سے رابطہ نہیں کیا،

صرف چوہدری نثارنے رابطہ کیااورمشورہ دیتے رہے کہ ایساکروویساکرو میں نے ان کوجواب دیاکہ میں نے عمران سے اتحادکرلیاہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…