جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز کو پانچ رکنی بینچ کی جانب سے کلین چٹ ملی ،راناثنااللہ اورسنجن جندل کامعاملہ گول، سینئررہنماکے عمران خان اوراعتزازاحسن پرسنگین الزامات

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے بدھ کے روز میپکو ہیڈ کواٹر ملتان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے اور پانامہ کیس تین رکنی بینچ بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عدالت عظمی کے احکامات و ہدایات میں سر خرو ہوئے ہیں۔جو لوگ پیپر لہراتے تھے کہ یہ ہو گیا ،وہ ہو گیاان کے پاس اس وقت بھی کوئی ثبوت نہیں تھا ۔اب جو کمیشن بنا ہے ہمیں اس کمیشن پر پورا اعتماد ہے۔

مریم نواز اس سارے معاملے میں سرخرو ہو چکی ہیں۔مریم نواز پر الزام لگانے والوں کے منہ بند ہو چکے ہیں ۔مریم نواز کو پانچ رکنی بینچ کی جانب سے کلین چٹ ملی ہے۔ہم نے عدالت کے فیصلے پر تنقید نہیں کی ،ہم نے ان کے فیصلے کا مکمل احترام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کی طرح عدلیہ کے خلاف نا زیبا گفتگو نہیں کی ۔اعتزار احسن کی گفتگو سن لیں انہوں نے تمام ججز پر عدم اعتمادکا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتزار احسن جیسے وکیل پر کنٹیمپٹ آف کورٹ بنتی ہے کہ انہوں نے ججز پر تنقید کی ۔ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے توتین نسلوں اور بزرگوں کی قبروں تک کا حساب دیا ہے ۔ عابد شیر علی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تو زندگی ہی جھوٹ اور الزامات پر مبنی ہے انہوں نے اپنی آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ نہیں دیا، بیوی سے قرض لیا اس کا کہیں ذکر نہیں کیا۔عابد شیر علی نے ڈان لیکس بارے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نے اس کیس کی ذمہ داری چوہدری نثارعلی خان صاحب کودی ہے اس بارے سوالوں کے جواب بھی وہی دیں گے۔ مریم نوازکے میڈیا سیل، حساس گفتگو ریکارڈ کرنے اور ڈان لیکس میں مریم نواز کو بچانے بارے سوال کے جواب میں عابد شیرعلی نے کہا کہ یہ سب بیان بازی اور تہمت ہے۔ مخالفین مریم نواز کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اہمیت سے خائف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ہمیشہ اصولوں پرمبنی رہی ہے ہم اصولوں پر سمجھوتااور سودے بازی نہیں کرتے ۔ہمارا مشن پاکستان کی خدمت اور پاکستان میں اچھے کا کرنا ہے۔بلوچستان کی مثال آپ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے سی پیک بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ اربوں ڈالرز کی انویسٹمنٹ پاکستان آرہی ہے کسی ادارے نے بھی اس پر آبجیکشن نہیں لگایا۔ہم ملک میں سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں کہ مخالفیں کو ہماری ترقی سے ڈر لگ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئیندہ انتخابات میں کے پی کے اور سندھ میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو گی ۔عابد شیر علی نے پریس کانفرنس کے دورن رانا ثنااللہ بارے کیے گئے ایک سوال کو گول کر تے ہوئے صحافیوں سے اگلی بات کرنے کو کہا ۔انڈیا سے آنے والے ایک وفد بارے سوال پرانہوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں ذاتی تعلقات کے حوالے سے ہیں جن پر چوہدری نثار نے بھی بڑی تفصیل کے ساتھ ذکر کر دیا تھا تو اب اس پر بات کرنے کی ضورت نہیں بنتی ۔

بھارتی الزام تراشیوں بارے سوال کے جواب میں وزیر مملکت بانی و بجلی نے کہا کہ بھارت اس وقت پاکستان سے خائف ہے افغانستان میں ان کے ایجنٹ پکڑے گئے ہیں جو پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھے ۔دنیا بھی اب اس بات کو مان رہی ہے کہ بھارت ہی سب سے بڑا امن دشمن اور دہشت گرد ہے۔بھارت پاکستان کو کمزرو کرنا چاہتا ہے۔دشمن ممالک جو پاکستان کو مضبوط دیکھنا نہیں چاہتے وہ سی پیک منصوبے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ۔ان کے مزموم مقاصد اور سازشیوں کہ ہم بے نقاب کریں گے اور ہم پاکستان کی سا لمیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔دشمن کے ہر وار کاہم منہ توڑ جواب دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…