ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

مشال قتل کیس،مرکزی ملزم بیرون ملک فرار ،دوافراد کے نام ای سی ایل میں شامل ،پولیس نے واضح اعلان کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2017

مردان (این این آئی)مردان پولیس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کونسلر عارف خان، جو کہ طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے مشعال خان کے قاتل کا نام نہ لینے کیلئے ہجوم کو تنبیہ کرتے نظر آئے، تاحال مفرور ہیں۔پولیس کی جانب سے نشاندہی کیے جانے والے 49 افراد کی فہرست سامنے لانے اور ان میں سے 47 کی گرفتاری کا دعویٰ کیے جانے کے بعد عارف خان کے حوالے سے بھی یہ سمجھا جارہا تھا کہ گرفتار افراد میں وہ بھی شامل ہیں۔

عارف خان کی گرفتاری سے متعلق سوالات عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما بشریٰ گوہر ٹوئٹ کے بعد اٹھائے گئے، جس میں انہوں نے کہاکہ عارف خان اب بھی مفرور ہے اور تحریک انصاف کے ایک رکن صوبائی اسمبلی تھائی لینڈ فرار ہونے میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع سے جب اس سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے عارف خان کو تاحال گرفتار نہ کیے جانے کا اعتراف کیا۔پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ پہلے عارف خان کا نام کیس میں گرفتار افراد کی فہرست میں ظاہر کیا گیا تھا تاہم مردان پولیس حکام نے ڈان نیوز کو یقین دلایا کہ عارف خان ملک سے فرار نہیں ہوسکتا، کیونکہ اس کا پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق وہ مشتبہ کونسلر کی گرفتار کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور پولیس کو 30 اپریل کو آخری بار عارف خان کے مہمند ایجنسی میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مردان کے ڈسٹرکٹ نائب ناظم سمیت دیگر پارٹی کارکنان کو مشعال خان کے قتل سے متعلق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کردیئے۔پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے سابق اسپیکر اکرام اللہ شاہد، ضلعی نائب ناظم اسد کشمیری اور عابد علی شاہ کو، مردان یونیورسٹی تشدد میں ملوث ملزمان کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کرنے پر 7 روز میں پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سنگ دِل محبوب


بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…