اسلام آباد (آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حنیف عباسی کی درخواست پر اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ۔ بدھ کو عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کی درخواست بے بنیاد ہے،درخواست گزار مشہور زمانہ ڈرگ کیس ایفیڈرین کا مرکزی کردار ہے اور وہ خود عدالتوں کا سامنا کر رہا ہے، درخواست میں سوائے سیاسی الزمات کے کچھ نہیں ہے ،
عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھی خارج کرچکا ہے،میں نے جو نیازی سروسز لمیٹیڈ بنائی اس کا اعتراف کیا جس کا اب نام و نشان نہیں ہے ،آف شور کمپنی بھی بند ہوچکی ہے جس کی ڈائریکٹرز عظمی خان اورحلیمہ خان تھیں،آف شور کمپنی کا ٹیکس نیوجرسی میں جمع کرایا جاتا تھا، درخواست گزار نے زیادہ زور الیکشن کمیشن اور وفاقی حکوت پر دیا ہے۔